سیندک منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا

سماء نیوز  |  Jul 10, 2020

بلوچستان کے علاقے سیندک میں پاک چین کاپر گولڈ پراجیکٹ پر کام دوبارہ بحال ہوگیا۔

منصوبے پر کام کرنے والی ایم آر ڈی ایل کمپنی کے چیئرمین ژوپنگ کے مطابق منصوبے پر کام کرونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر معطل تھا، سیندک کاپراینڈ گولڈ پراجیکٹ پاکستان اور چین کا عظیم منصوبہ اور علاقے میں خوشحالی کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ خصوصی تعاون اور دلچسپی سے خام مال بنانے کی مشینیں اور آلات کو چین سے منگوائی گئیں۔

کمپنی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سی پیک اور دوسرے عظیم منصوبے پاک چین دوستی کے عملی نمونے ہیں اور ان سے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More