اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی، شیخ رشید

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی۔ عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جیسا کہوں ویسا کریں گے۔ سپریم کورٹ کا 120 احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ تاریخی ہے۔ کل جو فیصلہ آیا ہے میری سیاسی زندگی میں کبھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں یہ پانامہ سے بڑا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائے گی اور آئندہ کا انتخاب شفاف ہوگا۔ 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے اہم ترین سال میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ ایم ایل ون ریلوے کو نئی زندگی دے گا۔ حادثات کی کمی کیلئے ایم ایل ون اہمیت کا حامل ہے، منصوبے کی ایکنک منظوری دے گی۔ ایم ایل ون ہی ریلوے کا واحد حل ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرسوں تک نالہ لئی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More