قطر ایئرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ

92 نیوز  |  Jul 10, 2020

لاہور (92 نیوز) قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قطر ایئرویز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ پرواز سے 72 گھنٹے قبل قطر ائیر ویز کی چار مخصوص لیبارٹریوں سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا، جس کا رزلٹ براہ راست ائیر لائن کو بھیجا جائے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More