پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر

اب تک  |  Jul 10, 2020

کراچی: (10 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوگیا۔ مارکیٹ 48 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ 48 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 146 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ 166 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 36 ہزار 279، جبکہ کم ترین سطح 36 ہزار 3 رہی۔

ادھر سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ 200 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 93 ہزار 364 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 18 سو 8 ڈالرز فی اونس پر آگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔ 23 پیسے کی کمی سے ڈالر 166.58 سے کم ہوکر 166.35 پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More