عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نوائے وقت  |  Jul 13, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ نو ہزار دو سو پچاس روپے کا ہو گیا۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو پچاس روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ نو ہزار دو سو پچاس روپے ہو گئی ہےاور دس گرام سونا تین سو روپے کے اضافے سے ترانوے ہزار چھ سو چونسٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت پچاسی ہزار آٹھ سو انسٹھ روپے فی دس گرام ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار آٹھ سو نو ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More