فنگر پرنٹ کی مدد سے کھلنے والی نوٹ بُک متعارف

بول نیوز  |  Jul 14, 2020

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے ایک ایسی منفرد نوٹ بک متعارف کرائی ہے جس میں صارفین کی سیکیورٹی اوررازداری کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

اس نوٹ بک میں پرائیویسی سے متعلق اسمارٹ فیچرز ہیں جس کا نام ‘لاک بک پرو’ رکھا گیا ہے۔

یہ نوٹ بک کمپنی کی جانب سے 2 رنگ، گرے اور گہرے ہرے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔

نوٹ بک صرف 0.6 سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں اَن لاک ہوجاتی ہے اور اس کے کنارے پر ایک ‘فنگر پرنٹ سینسر’ موجود ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس بک میں پین اور دیگر ضروری کاغذات رکھنے کے لیے الگ سے جگہ دی ہوئی ہے جبکہ اس نوٹ بک کا کور چمڑے کا ہے اور اس کے صفحے بی 6 سائز کے ہیں۔

لاک بک پرو میں 160 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی موجود ہے جو کہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 2 مہینے تک چل سکتی ہے جبکہ نوٹ بک کو دن میں 10 مرتبہ فنگر پرنٹ سینسر کی مدد سے کھولا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More