یواے ای کامریخ کیلئےپہلاغیرانسانی مشن موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ، نئی تاریخ کااعلان

جی این این  |  Jul 14, 2020

دوبئی : یواے ای کامریخ کیلئے پہلا غیرانسانی مشن 'امید ' جسے آج رات روانہ ہونا تھا،خراب موسم کے باعث ملتوی کردیاگیا ۔ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجاجانےوالا یہ پہلا مشن ہوگا۔ متحدہ عرب امارات بھی ستاروں پر کمند ڈالنے کو تیار ، جوہری بجلی پروگرام اور خلا میں انسان بھیجنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی نظریں اب مریخ پرہیں۔ مریخ کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام "ال امل "یعنی امید رکھا گیا ہے متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے خلائی مرکز سے آج رات روانہ ہونیوالا یہ مشن   موسم کی خرابی کے باعث  موخر کردیا گیا ہےاب  یہ 17جولائی بروزجمعہ 12بج کر 43 منٹ صبح  روانہ کیا جائے گا۔ اس راکٹ پر کوئی انسان سوار نہیں ہو گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More