ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ، برطانوی ماہرین نےوارننگ جاری کر دی

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی ماہرین کا کہناہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری مگر پہلی سے زیادہ خطرناک لہرآسکتی ہے جس سے ملک میں 120000 سے زائد ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ جب ان سائنسی ماہرین سے کہا گیا کہ اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی کوئی قابل فہم صورت بتائیں تو ان کے اندازے کے مطابق اس وائرس سے جنوری اور فروری میں برطانیہ کے ہسپتالوں میں 24500 سے 251000 ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ابھی تک برطانیہ میں اس وائرس سے 44830 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جولائی میں ماہانہ اموات کی تعداد کم ہو کر 1100 ہو گئی۔ اس اندازے میں لاک ڈاؤن، علاج یا ویکسین کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More