ارطغرل غازی کے فنکاروں کو گھڑسواری سیکھنا پڑی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

تاریخ کے اس شاہکار کی حقیقی عکاسی کی خاطر نہ صرف ڈرامے کے مرکزی کرداروں بلکہ معاون کرداروں کےلئے بھی گھڑسواری یعنی ہارس رائیڈنگ کے ہنر سے اچھی طرح واقف ہونا بے حد ضرور ی تھا۔۔یہی وجہ تھی کہ ڈرامے کی پوری کی پوری کاسٹ نے پورے تین ماہ تک گھڑسواری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ۔ڈرامے میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان کہتے ہیں کہ انھوںنے تو کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انھیں بھاگتے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے پیچھے مڑ مڑ کر تیر چلانا پڑیں گے۔لیکن مسلسل محنت اور پریکٹس کے ذریعے وہ یہ سب کچھ بھی کر گزرے ۔ انھوںنے کہا کہ اداکار ہونے کا اصل لطف یہی ہے کہ آپ کو ہمیشہ ہی کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔اس ڈرامے میں جنگوں اور لڑائیوں پر مبنی لاتعداد ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کرداروں کو جنگجوئوں کی طرح تلواریں چلاتے اور تیر برساتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہ ے۔یہ مناظر دیکھنے میں بڑے ہی شاندار اور لہو گرما دینے والے لگتے ہیں۔ ان مناظر میں تاریخ کا حقیقی رنگ بھرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ڈرامے کے کرداروں کو شمشیر زنی اور تیر برسانے کےلیےبھی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا پڑی۔ اور یہ تربیت دینے لےلئے خصوصی طور پر قزاقستان سے ایک ٹیم منگوائی گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More