معروف اداکار نےخودکشی کرلی

بول نیوز  |  Aug 06, 2020

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے بعد ایک اوراداکار نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سمیر شرما نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر شرما نے مبینہ طور پر گھر میں پھندا لگا کر اپنی جان لی۔اداکارسیریل ‘یہ رشتے ہیں پیار کے’، ‘کہانی گھر گھر کی’، ‘لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ‘اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔

سمیر شرما نے ہنسی تو پھنسی اور اتفاق جیسی ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More