فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ہم نیوز  |  Aug 06, 2020

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29ہزار 500روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار25روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 4ہزار750روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28ہزار 750روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزمارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 72روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار382روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دو روز قبل مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 6ہزار224روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: 

یاد رہے کہ 27 جولائی کو مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت پنتیس سو روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چھپن ہزار روپے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتے سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More