ملک بھر میں لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے حکومتی اہم فیصلے

بول نیوز  |  Aug 06, 2020

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن اب مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیاحتی مقامات آٹھ اگست سے کھول دیئے جائیں گے تاہم تعلیمی ادارے اور شادی ہالز پندرہ ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کا ملک بھر میں کاروباری، تعلیمی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں بند سینما، تھیٹرز، تفریحی پارکس، میوزیم اور بیوٹی پارلرز دس اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کاروباری اوقات کار محدود کرنے کی پابندی  بھی ختم کر دی گئی ہے۔

صورتحال بہتر رہی تو یہ لاک ڈاؤن آخری ہوگاانہوں نے کہا ہے کہ پندرہ ستمبر سے ٹرانسپورٹرز کو بھی بکنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ اسپورٹس سرگرمیاں بھی بحال کر دی جائیں گی تاہم تماشائیوں کو میدان میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ ایسے تمام کھیلوں پر بھی پابندی ہوگی جس میں جسمانی ٹکراؤ ہوتا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے  جبکہ اجلاس میں این سی او سی کوویڈ 19 کی صورتحال پر بھی بریفنگ دے گئی۔

اجلاس میں ملک بھی میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز، مریضوں کی صحتیابی سے آگاہ کیا گیا جبکہ اسکولوں کو کھولنے، شادی ہالز اور تفریح گاہوں سے متعلق بھی فیصلے بھی کئے گئے ہیں جس میں مرحلہ وار لاک داؤن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More