آئندہ نسلوں کو صاف ماحول دیں گے،صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے:عثمان بزدار

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار اورصوبائی وزیر محمد اخلاق نے ملاقات کی جس میں  ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاداور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کی 520 تقریبات منعقد ہوں گی۔ صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

آئندہ نسلوں کو صاف ماحول دیں گے۔2023ء تک ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنازع کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹائیگرز فورس ڈے منانے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے آگا ہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More