ملک بھر میں سیاحتی مقامات ، ریسٹورنٹس سمیت مختلف شعبے کھولنے کا اعلان

جی این این  |  Aug 06, 2020

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سیاحتی مقامات ، ریسٹورنٹس ، سینما ہالز اور مزارات سمیت مختلف شعبے کھولنے کا اعلان کر دیا، شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جا سکیں گے۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔بعدازاں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوگئی اور صورت بحال کافی بہتر ہوگئی ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More