بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پرٹیمیں تشکیل

سماء نیوز  |  Aug 06, 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

سندھ حکومت نے محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے نئے اسپیل میں موسلا دھار طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صوبہ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے موقع پر رین ایمرجنسی کے دوران امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے ضلعی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

ٹیموں میں وزراء، وزیراعلیٰ کے مشیر و معاونین اور پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی شامل ہوں گے جو اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے دوران ہونیوالے امدادی کاموں کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو صوبائی سطح پر بارش کے دوران امدادی کاموں کا انچارج مقرر کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ضلع شرقی، راشد ربانی ضلع غربی، مرتضیٰ وہاب ضلع جنوبی، شہلا رضا ضلع وسطی، مکیش کمار چاؤلہ ضلع کورنگی اور وقار مہدی ضلع ملیر میں امدادی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شبیر بجارانی کو حیدر آباد ڈسٹرکٹ، ملک اسد سکندر کو ضلع جامشورو، فیاض علی بٹ کو ضلع دادو، مخدوم محبوب زمان کو ضلع مٹیاری اور قاسم نوید قمر کو ضلع ٹنڈو محمد خان میں مون سون بارشوں کے دوران امدادی کاموں کا نگران مقرر کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امداد پتافیضلع ٹنڈو اللہ یار، اعجاز احمد شیرازی ضلع سجاوال، اسماعیل راہو ضلع بدین، اشفاق میمن ضلع ٹھٹھہ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ضلع ضلع بے نظیر آباد، فراز ڈیروضلع سانگھڑ اور ممتاز علی چانڈیو ضلع نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

مون سون بارشوں کے دوران سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے بنائی گئی ٹیموں میں ضلع میرپور خاص کیلئے ہری رام، ضلع عمر کوٹ کیلئے تیمور تالپور، ضلع تھرپارکر کیلئے سید سردار علی شاہ، ضلع سکھر میں اویس قادر شاہ، ضلع خیرپور میں نواب وسان اور ضلع گھوٹکی میں جام اکرام اللہ دھاریجو کو ذمہ دار بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش؛ کے الیکٹرک کے 300 سے زائد فیڈر ٹرپنوٹیفکیشن کے مطابق سہیل انور سیال ضلع قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ، اعجاز حسین جاکھرانی جیکب آباد اور کشمور جبکہ امتیاز شیخ ضلع شکار پور میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

کراچی میں جمعرات کی دوپہر سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک بارشوں کا يہ طاقتور سسٹم سندھ سميت بلوچستان تک پھيل جائے گا، صرف کراچی میں 200 سے ملی ميٹر تک بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More