حساس کیش پروگرام کی ادائیگی اگلے ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2020

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس کیش پروگرام کی ادائیگی اگلے ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ متاثرین سے غیر قانونی طور پر رقوم میںکٹوتی کرنے والے 12افراد کو بلیک لسٹ قرار دینے کی سفارشات بھی کی ہے گورنمنٹ کالج ، نوتھیہ ، بھانہ ماڑی ، رنگ روڈ ، چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر متاثرین سے رقوم کی کٹوتی کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔  پروگرام  کے تحت اب تک ایک کروڑ 33لاکھ 96ہزار سے زائد مستحقین میں 162ارب پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں پروگرام کے کیٹگری ون کے 46لاکھ 20ہزار مستحقین میں 56ارب 23کروڑ 58لاکھ 70ہزار کیٹگری ٹو کے 35لاکھ 76ہزار 65مستحقین میں 42ارب 41کروڑ 27لاکھ 80ہزار روپے ، کیٹگری تھری کے 30لاکھ 50ہزار 726مستحقین میں 36ارب 7کروڑ 87لاکھ دس ہزار روپے ، کیٹگری تھری اے کے 5لاکھ 43942ہزار 552مستحقین میں 6ارب 52کروڑ 26لاکھ بیس ہزار روپے ، کیٹگری فور کے 11لاکھ 44ہزار مستحقین میں 13ارب 73کروڑ 93لاکھ روپے جبکہ کیٹگری فائیو کے 4لاکھ 61ہزار 188مستحقین میں 5ارب 53کروڑ 42لاکھ 60ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More