نیب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو12 اگست کو طلب کرلیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2020

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے  خلاف قانون    شراب   کا لائسنس جاری کرنے پر   وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا  ، عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے قریبی عزیر کی سفارش پر شراب کا  لائسنس نجی ہوٹل کو جاری کیا ہے جس پر نیب نے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں 12 اگست کو طلب کرلیا ہے عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More