لاہور میں میٹرو بس سروس تاحال بند

سماء نیوز  |  Aug 07, 2020

فوٹو : اے ایف پی

وفاقی حکومت نے لوکل اور صوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے مگر لاہور میں میٹرو بس سروس چلانے کا معاملہ اب تک حل نہ ہوسکا۔

کرونا وائرس کے باعث میٹرو بس سروس پچھلے 4 ماہ سے بند ہے مگر وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز سے معاملات حل نہیں ہوسکے۔

محکمہ صحت نے ایک بس میں زيادہ سے زيادہ 38 مسافر بٹھانے کی سفارش کی ہے اور کم فاصلے پر کھڑے ہوکر سفر کرنے کو خطرناک قرار ديا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے پہلے ہی وہ کافی نقصان اٹھا چکے ہیں اور کم مسافروں سے بسوں اور عملے کا خرچ اٹھانا مشکل ہو جائے گا۔

دوسری جانب عوام کاروباری مراکز کھل جانے کے بعد لوکل ٹرانسپورٹ چلنے کے منتظر ہيں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ سے گجومتہ تک صرف 30 روپے میں لے جانے والی میٹرو بس چلانے کا فیصلہ مختلف محکموں کی مشاورت سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More