کیرالہ میں ایئرانڈیا کے طیارے کی کریش لینڈنگ، پائلٹ سمیت 14 ہلاک

92 نیوز  |  Aug 07, 2020

کیرالہ (92 نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں ایک پائلٹ سمیت 14 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد ہوگئے۔

ریاست کیرالہ کے شہر کوژیکوڈ کے ایئرپورٹ پر دبئی سے 191 مسافروں کو لانے والی انڈیا ایکسپریس کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

طیارے میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور 5 طیارے کا عملہ سوار تھا۔حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایمبولینس اور ریسکیو ادارے اہلکاروں کے نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More