کراچی بارش: 4افراد ندی میں ڈوب گئے

سماء نیوز  |  Aug 07, 2020

کراچی ميں بارش کے بعد نديوں ميں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے مختلف واقعات ميں 4 افراد ڈوب گئے۔

سرجانی ٹاؤن ميں ندی ميں ڈوب کر 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ منگھوپير ناردرن بائی پاس پر ندی ميں 2 افراد ڈوب گئے۔

بنارس ميں 6 سالہ بچہ ندی ميں ڈوب گيا جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں آج دن سے شام تک تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے شہر کے مختلف علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More