واٹس ایپ  کے ذریعے شوہر کی نگرانی کیسے ممکن؟

بول نیوز  |  Aug 11, 2020

کیا یہ بھی اب ممکن ہے کہ واٹس ایپ   کے ذریعے شوہر کی نگرانی      کی جا سکتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے خاتون نے بتایا کہ خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کرکے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہیں اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  بیوی کو شبہ ہوگیا تھا کہ شوہر ان سے منحرف ہو رہے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ  شبہ دور کرنے کےلیے مسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہیں اور پھر علیحدگی اور خلع کی درخواست کردی۔

دوسری جانب  شوہر نے تنازع سے بچنے کےلیے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہےکہ سعودی عرب کے ایک قانونی ماہر خالد ابو راشد نے واٹس ایپ کی کاپی کرکے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے۔

خالد ابو راشد نےکہا کہ  اسکی  سزا ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا کیونکہ  خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ خالد ابو راشد ن نے بتایا کہ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے، شوہر یا بیوی یا باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More