گلشن حدید میں کریکر حملہ، خاتون سمیت 7افراد زخمی

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم افراد جشن آزادی کے جھنڈوں اور بیجز کی فروخت کیلئے لگائے گئے اسٹال پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کریکر حملے میں زخمی افراد میں انوشہ، عامر، دانش اور افضل شامل ہیں۔

کراچی میں کچھ عرصہ سے علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے کریکر حملوں میں تیزی آگئی ہے، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More