نیوزی لینڈ میں عام انتخابات ملتوی ہونےکا امکان

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم جیکنڈاآرڈرن نے کہا ہے کہ اگر کرونا کے کیسز بڑھے تو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو شیڈول ہیں۔ آکلینڈ میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 3 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ایسے افراد کی تلاش شروع کردی ہے جنھوں نے ان چار مریضوں سے میل جول کیا جو حالیہ دنوں میں کرونا کا شکار ہوئے۔

نیوزی لینڈ میں 102 دن سے کرونا کا کوئی کیسز سامنے نہیں آیا تھا اور معمولات زندگی بحال ہوچکی تھی تاہم شہریوں کو 3 روز کے لیے گھروں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے اسمبلی کو آج بروز بدھ 12 اگست کو تحلیل کیا جانا تھا تا کہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔ تاہم اب اسمبلی فوری طور پر تحلیل نہیں کی جائے گی اور اب اسمبلی 13 اکتوبر سے پہلے کسی بھی وقت تحلیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے دوران 50 لاکھ آبادی والے ملک نیوزی لینڈ میں صرف 22 اموات کے بعد اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More