بنگلور میں شمع رسالتﷺ کے 3 پروانے شہید، متعدد زخمی

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

بھارت کے شہر بنگلور میں منگل کی شب توہین رسالتﷺ کیخلاف مظاہرہ کرنے والے مسلمان شہریوں پر پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہر میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر توہین رسالتﷺ کا ارتکاب کیا گیا تھا جس پر مظاہرين ملزم کی گرفتاری اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، تاہم اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے کے بجائے پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادیں۔

مظاہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر توہین رسالتﷺ پر مبنی ایک پوسٹ لگائی گئی تھی اور یہ حرکت ایک سیاستدان کے رشتہ دار نے سوچے سمجھے مقصد کے تحت کی تھی، جس پر اسے اس رشتہ دار سیاستدان کی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔

پولیس نے توہین آمیز پوسٹ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے 110 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں بنگلور کے 2 اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More