صبا قمراورگلوکار بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

تصویر: انسٹاگرام

مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گيٹ ميں وکيل فرحت منظور کی مدعيت ميں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی کی جانب سے صبا قمراور بلال پرمسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مسجد ميں گانا عکس بند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچائی گئی۔

فرحت منظور ایڈوکیٹ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکی جس پرسيشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم ديا تھا۔

گانے کا ٹیزرآوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربلال اورصبا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ گانے کے آغازمیں لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹ کیا جانے والا ایک منظر (ٹیزر) تھا، جسے فلمانے کے دوران کھینچی جانے والی تصویراورکیپشن ” قبول ہے” نے صبا کے مداحوں کو شدید حیرت سے دوچارکیاتھا اورانہیں لگا کہ بالآخر صبا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اسی منظرکو فلمانے کے دوران بلال اور صبا کے ایک ڈانس مووو نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا جس پر بلال سعید نے میوزک ویڈیو سے وہ منظرنکالنے کے بعد12 اگست کو اسے ریلیز کیا۔

ٹوئٹرپرجاری ویڈیو میں بلال نے وضاحت دی تھی کہ ہم نے مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کا شوٹ کیاتھاجس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور ایساسمجھا گیا کہ ہم نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا، لیکن ایسا کرنےکا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسجد میں میوزک چلایا ، نہ ہی ڈانس کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے،فوٹو لینے کیلئے ہم نے صرف ایک چھوٹا سا ڈانس موو کیا تھا۔ ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی لیکن میں مانتا ہوں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ قرآن میں بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

گلوکار نےاس معاملے کو درگزر کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غلطی کااحساس ہے اس لیے ویڈیو میں سے وہ پورا سین نکال رہا ہوں، آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

View this post on Instagram

Presenting the first teaser of ‘Qubool’🙏🏽 This is also the only sequence that was shot at the historical Wazir Khan Mosque. It’s a prologue to the music video featuring a Nikah scene. It was neither shot with any sort of playback music nor has it been edited to the music track. I won’t explain any further as the full video comes out on 11th of August. The BTS video that’s making rounds on social media was just a circular movement to click stills for the poster of ‘Qubool’ depicting a happily married couple right after their Nikah. Hurting or offending anyone or being disrespectful to a holy place is as unimaginable and unacceptable for me as for any decent human being. Despite this if we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Love & Peace! #Qubool releasing on 11th of August 🙏❤️ @bilalsaeed_music

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on Aug 8, 2020 at 5:18am PDT

اس سے قبل صبا قمر نے بھی انسٹا پراس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شُوٹنگ کے دوران مسجد انتظامیہ وہاں موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ ویڈیو کے تعارفی حصے کی شوٹ وزیر خان مسجد میں کی تھی جس میں جس میں نکاح کا منظردکھایا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا، نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More