پاکستان اورانگلینڈ آج دوسرے ٹیسٹ کے لیے مدمقابل ہوں گے

اب تک  |  Aug 14, 2020

ساؤتھمپٹن: (13 اگست 2020) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان دوسرے ٹیسٹ کےلیے ایجزباؤل ساؤتھمپٹن کامیدان سج گیا۔میزبان ٹیم کوایک صفرکی برتری حاصل ہے۔اظہرعلی الیون کوسیریزبچانے کے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔پاکستان ٹیم میں گیارہ سال بعد فوادعالم کی واپسی متوقع ہے۔ میچ بارش سے متاثرہونے کاامکان ہے۔

پاکستان اورانگلینڈ آج سے ایجزباؤل گراؤنڈ ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ میزبان انگلینڈ کوتین میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ اظہرعلی الیون کوسیریز میں بقاکے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیم ساؤتھمپٹن میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیل رہا ہے۔ انگلینڈ نے یہاں چار میچوں میں دوجیتے، ایک ہارا اور ایک ڈرا ہوا۔ ایجزباؤل کی گرین ٹاپ وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہے۔ یہاں چورانوے وکٹیں پیس بولرز اور تینتیس اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔ بابراعظم کو دوہزار رنز مکمل کرنے کے لیے چھہتر رنز درکار ہیں۔

گرین وکٹ پرپاکستان ٹیم کواضافی بیٹسمین کی ضرورت ہوگی۔اس لیے شاداب خان کی جگہ لیفٹ ہینڈر فواد عالم کی گیارہ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ نسیم شاہ کی جگہ سہیل خان کوبھی موقع دیا جا سکتا ہے۔ انگلینڈ کےآل راؤنڈر بین اسٹوکس والدکی بیماری کی وجہ سے نیوزی لینڈ چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ ان فارم بیٹسمین زیک کرولی کی شمولیت یقینی ہے۔ جیمزاینڈرسن،کرس ووکس اوراسٹورٹ براڈ کے ساتھ جوفرا آرچر یامارک ووڈ چوتھے بولر ہوسکتے ہیں۔اسپنرڈوم بیس کی پوزیشن محفوظ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More