دوسرا ٹیسٹ،پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 126 رنز،عابد علی کی ہاف سنچری

جی این این  |  Aug 14, 2020

ساؤتھ ایمپٹن:انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے۔ عابد علی نے 7 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے ساؤتھ ایمپٹن میں شروع ہوا جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنز قومی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور شان مسعود 6کے مجموعی اسکور پر محض 1 اسکور بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان اظہر علی اور عابد علی نے 72 رنز کی شراکت داری قائم کی اور کپتان اظہر علی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہو گئے اور 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عابد رہے جنہوں نے 60 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے بھی شامل تھے۔اسد شفیق5 اور گیارہ سال بعد کم بیک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم 0 پر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے2 جبکہ سٹورٹ براڈ، کورن اور ووکس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More