کراچی:شہرمیں 3روزتک بارشوں کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مون سون سیزن کا پانچواں اسپیل آج سے شروع ہوجائے گا۔ کراچی میں ممکنہ طور پر آج سے ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔اس دوران کراچی میں ہلکی اور تیز بارشیں ہوں گی۔

کراچی میں تقریبا 40 روز کے دوران بارشوں کے چار اسپیل آچکے ہیں۔ اس دوران شہر میں مجموعی طور پر 200 ملی میٹر سے زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ شہر میں غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More