فلاحی رياست کےحصول کی منزل کی جانب گامزن ہیں،عمران خان

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہدکےبعد معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، کاروباری برادری کااعتماد بحال ہواہے، شکراداکرناچاہيےکروناکم ہورہاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کا خواب پاکستان کو فلاحی رياست بناناتھا،پاکستان فلاحی رياست کےحصول کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےچودہ اگست کوقوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے مشکل حالات تھے، ہمارے پاس قرضے دينے کے لئے پيسے نہيں تھے لیکن اب پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تيزی آئی ہے اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔انھوں نےبتایا کہ حکومت پر دو بوجھ تھے،پہلے سال 4 ارب روپے اکٹھا کيا اور اب پاکستان کی ايکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ اورکاروں کی فروخت میں بھی اضافے کے ساتھ برآمدات اورمحاصل میں اضافہ ہواہے۔

عمران خان نے کہا کہ مالیاتی اورجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی ہوئی ہے، تعمیراتی صنعت میں خصوصی مراعات سےروزگارکےمواقع پیداہونگے۔

کرونا سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنيا کی ايکسپورٹ کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے،پاکستانیوں نےباحیثیت قوم مل کر کرونا کا سامنا کيا اور اب کرونا کيسز ميں کمی ہوگئی ہے۔

بجلی سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ملک میں بجلی کی چوری ميں کمی لائيں گے اوربجلی کی پيداوار بڑھائيں گے۔عمران خان نےدو ٹوک کہا کہ بجلی کی قيمتوں ميں بھی کمی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More