چترال میں سیلابی ریلےنےتباہی مچادی،10مکانات تباہ

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

چترال کےعلاقے یارخون لشٹ میں سیلاب کی زد میں آکر 10 گھرمکمل تباہ، جبکہ درجن سے زیادہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جمعہ کی صبح اپرچترال کے دوردراز گاؤں یارخون لشٹ میں گلیشیر پگھلنےسے آنےوالے سیلاب نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سے 10گھرمکمل تباہ جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکان کا ملبہ گرنےسے ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال لی۔

یارخون لشٹ میں کئی روز سے موسم تبدیل ہونے اور گرمی کی وجہ سے گلیشئیر پگھل رہا تھا جس کے باعث سیلابی ریلے نے آبادی کا رخ کیا۔سیلاب سے کھڑی فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بتایا کہ سیلاب کی اطلاع ملتے ہی اشیائے خوردونوش کے پیکج علاقے کی طرف روانہ کردئے گئےاورعلاقے کے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو بھی یارخون لشٹ روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More