پاک سعودیہ دوستی کی گہرائی اور مضبوطی اجاگر کرنے کیلئے سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 14, 2020

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی حکومت کی جانب سے پاک سعودیہ دوستی کی گہرائی اور مضبوطی کو اجاگر کرنے کیلئے فیکٹ شیٹ جاری کردی ہے۔فیکٹ شیٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مواقع پر دوستی اور بھائی چارگی کی مثالوں کو بیان کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مخلصی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔فیکٹ شیٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان دونوں ملک اس غیر معمولی مضبوط رشتے کو ہر موقع پر مزید مضبوط کرتے ہیں۔ جس سے ان دونوں ممالک کے عوام کو متحد رکھنے اور دونوں ملکوں کی سیاسی قیادتوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے معاملے پر ہم آہنگی قائم رہتی ہے۔ سعودی عرب کا اس فیکٹ شیٹ میں کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا حمایتی ملک ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ ریاض کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد معاشی تعاون کے پیکج کو 6 بلین ڈالر تک بڑھا دیا گیا تھا۔یہ رقم پاکستان کے فارن ایکسچینج کو مستحکم رکھنے میں استعمال ہونی تھی، اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 20 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More