ایپل نے نیا آئی پیڈ ایئر متعارف کروا دیا

بول نیوز  |  Sep 16, 2020

ایپل نے ایک نیا آئی پیڈ ایئر متعارف کروا دیا جو دیکھنے میں کمپنی کے آئی پیڈ پرو سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئے آئی پیڈ  کو ایپل کے ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔

ایپل نے آئی پیڈ ایئر کے ڈیزائن کو تبدیل کیا ہے جسے گزشتہ سال آئی پیڈ اور آئی پیڈ پرو کے درمیان متعارف کروایا گیا تھا۔

اس نئے آئی پیڈ میں پہلے سے بڑا 10.9 انچ کا لیکوئیڈ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ٹرو ٹون سپورٹ اور اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ دی گئی ہےجبکہ ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کو پاور بٹن میں اوپر منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹیبلیٹ میں پہلے سے طاقتور ایپل اے 14 بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے،کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آئی فون ایئر کے مقابلے میں اس کی کارکردگی 40 فیصد بہتر ہے جبکہ گرافکس سپورٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اس کی اب تک کی تیار کردہ سب سے ایڈوانس چپ ہے اور مشن لرننگ ایکسیلیٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More