مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ کیوں؟

سماء نیوز  |  Sep 17, 2020

سوشل میڈیا معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے خلاف پابندی لگائے جانے مطالبہ سامنے آگیا ۔

گزشتہ ہفتے ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ بچی کے والدین کو مدعو کیا تھا اور افسوس ناک واقعہ کی مزید تفصیلات بھی آن ائیر کیں گئیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر بدھ کی شام مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے خلاف ٹرینڈ سامنے آیا اور ٹوئٹر صارفین نےندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔

سماء ڈیجیٹل نے ندا یاسر سے رابطہ کیا تو اس حوالے سے انہوں نے گفتگو کرنے سے پرہیز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ اپنے چینل سے بات کریں گی اور پھر کوئی بیان دیں گی ۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ندا یاسر کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرانے اور ساتھ ساتھ ان کے مارننگ شو پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More