وزیر اعظم عمران خان ہری پوری میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح جمعرات کو کریں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اے پی پی  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہری پوری میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا جمعرات کو افتتاح کریں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈھانچہ جات کے شعبے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ جس کی بنیاد نالج بیسڈ اکانومی پر ہے اور یہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے حکومت کے وژن کا عکاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More