بلدیہ فیکٹری سانحے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

بول نیوز  |  Sep 17, 2020

آٹھ  سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق11ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت فیکٹری میں کام کرنے والے 260 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

 کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سائٹ پولیس نے چو بیس گھنٹے بعد مقدمہ درج کیا تھا، فیکٹری مالکان شاہد بھائلہ اور ارشد بھائلہ نے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More