مسلح افواج کی 3 خواتین سمیت 23 سائنسدانوں کو ایوارڈز دیے گئے، آئی ایس پی آر

سچ ٹی وی  |  Sep 22, 2020

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے ایوارڈز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ سائنسدانوں اور انجنیئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈکورکی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے، جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More