حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے ہیں، شبلی فراز

اب تک  |  Sep 25, 2020

اسلام آباد: (24 ستمبر 2020) وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 23 لاکھ کا ازالہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کے قیام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ 5 لاکھ 86 ہزار افراد نے شکایات کے ازالے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔ سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے ہیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کا مقصد عوام کی شکایات گھر بیٹھ کر حل کرانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More