انہیں گھر میں مومو کہہ کر پکارا جاتا ہے! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان 5 اداکاروں کو گھر میں کن ناموں سے بلایا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2020

کسی بھی شخص کا نام اس کی پہچان ہوتی ہے جس سے وہ ہر جگہ جانا جاتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کے پیار کے نام (نِک نیم) بھی ہوتے ہیں جو عموماً گھر والوں کو پتہ ہوتا ہے اور وہ اسی نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ کچھ پیار کے نام اصل ناموں میں سے ہی نکال لیے جاتے ہیں جیسے حمیرہ سے حما یا نور سے نوری لیکن کچھ نام اصل ناموں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں جیسے مسکان سے منی۔

ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جن کے بڑے ہی دلچسپ پیار کے نام ہیں، کچھ اداکاروں کے یہ نام صرف گھر تک محدود ہیں جبکہ کچھ کو انڈسٹری میں بھی ان کے دوست احباب اسی پیار کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ اداکار کو پیار سے کیا کہہ کر بلایا جاتا ہے؟

1) حریم فاروق

حریم فاروق پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مایا ناز اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری کو مداح کافی سراہتے ہیں جبکہ ان کے شاندار اسٹائل کو کافی لڑکیاں فالو کرتی ہیں۔ اداکارہ حریم فاروق کو گھر میں پیار سے ''حریمے'' کہہ کر پکارتے ہیں۔

2) جنید خان

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے جنید خان کی ناصرف اداکاری بہترین ہوتی ہے بلکہ یہ گلوکار بھی بہت اچھے ہیں۔ مداح ان کے کام کی بے حد تعریف کرتے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جنید خان کے قریبی دوست احباب اور گھر والے پیار سے ''جونی'' کہہ کر بلاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے یہ انکشاف کیا تھا کہ 'ایک زمانے میں مجھے کارٹوں کریکٹر جونی براوو انتہائی پسند تھا اور میں اس کی نقل کافی اچھی اتارا کرتا تھا، جس کی وجہ سے میرے دوستوں نے میرا نام جونی رکھ دیا'۔

3) مومنہ مستحسن

نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن کسی تعارف کی محتاج نہیں، سریلی آواز کی مالکن مومنہ نے بہت ہی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنایا۔ مومنہ کو گھر میں سب پیار سے ''مومو'' کہہ کر پکارتے ہیں۔ نازک سی مومو آج لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔

4) شہریار منور صدیقی

شہریار منور صدیقی اگرچہ ڈراموں اور فلموں میں زیادہ دکھائی نہیں دیتے لیکن وہ جو بھی کام کرتے ہیں، شاندار کرتے ہیں۔ شہریار کو پیار سے ''شیری'' کہہ کر بلایا جاتا ہے۔

5) زارہ نور عباس

بہت ہی کم عرصے میں اپنی شاندار اور جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں واضح مقام بنانے والی اداکارہ زارہ نور عباس سے کون ناواقف ہوگا؟ معروف اداکارہ اسماء عباس کی دختر نے جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ سپر ہٹ ہوئے، ناصرف ڈراموں میں بلکہ زارہ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہیں۔ زاراہ کو ان کے دوست اور گھر والے پیار سے ''پیکو'' کہہ کر پکارتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More