میراہونےکیلئےتمہاراشکریہ،عائشہ خان کی سالگرہ پرمیجرعقبہ کاخوبصورت اظہار

سماء نیوز  |  Sep 28, 2020

فائل فوٹو

شوبز کو خیرباد کہہ کر آرمی آفیسرعقبہ حدید ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی عائشہ خان کے شوہر انہیں اس دنیا کی سب سے بہترین بیوی مانتے ہیں۔

سال 1982 میں جنم لینے والی عائشہ نے گزشتہ روزاپنی 38 ویں سالگرہ منائی جسے ان کے شوہر کے خاص پیغام نے یادگار بنادیا۔

ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دینے والے میجرعقبہ نے اپنی زندگی میں عائشہ کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے ان کے لیے ” میری چٹان ، میرا فرشتہ اور میرا سب کچھ ” لکھا۔

انہوں نے لکھا “میں اس سے زیادہ بہترزندگی کا تصورنہیں کرسکتا تھا، میں ہر روزاللہ کاشکرادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ظاہری اورباطنی لحاظ سے اس دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت لڑکی سے نوازا”۔

عائشہ کا مشکورہوتے ہوئے میجرعقبہ نے مزید لکھا ” میرا ہونے اورمجھے اس دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت شخص بنانے پر تمہارا شکریہ “۔

اس خوبصورت اظہار پر عائشہ نے ایموجیزکے ساتھ شوہرکا شکریہ ادا کیا۔

اپریل 2018 میں پاک فوج کے میجرعقبہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی عائشہ نے اس سے قبل ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔ نومبر 2019 میں اس جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ماہ نور ملک رکھا گیا۔

عائشہ کے شوہبرطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں،انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔ فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عقبہ حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔عقبہ کے والد بریگیڈ یئر حدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لاہور میں پیدا ہونے والی عائشہ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اس کے بعد کینیڈا میں حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More