کوروناوائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

نوائے وقت  |  Oct 31, 2020

 مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 11لاکھ 93.ہزار ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 59لاکھ 21ہزار 698ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  دنیا بھر میں ہلاکتیں 11لاکھ 93.ہزار ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 59لاکھ 21ہزار 698ہو گئی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 16 ہزار 297 تک پہنچ گئی ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 681  ہو گئی جبکہ 81 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 562 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔روس میں 15 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 656 ہوگئی ۔سپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں13 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار 565 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 30 ہزار 792 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 63 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔کورونا  سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 52 ہزار 218 ہو گئی   اور ایک کروڑ 14 لاکھ 75 ہزار 571 فعال کیسز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More