لوگوں کووباء کیساتھ بھوک سے بھی بچاناہے، وزیراعظم

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

 وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں لوگوں کو وباء کے ساتھ بھوک اور افلاس بھی بچانا ہے، وباء سے نمٹنے کی ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔ انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کو کورنا وائرس کی ویکسین کی یکساں اور سستی فراہمی کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کرنے پر بھی زور دیا

وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کے بین الحکومتی ماہرین کے گروپ کی کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی سہولت کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہئے تاکہ ترقی پذیر ممالک اس قابل ہوسکیں کہ وہ اپنے قیمتی وسائل کو سماجی و اقتصادی ترقی کی ضروریات پر خرچ کرسکیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی بحران کا سامنا ہے، کرونا بلاتفریق امیر اور غیرب کو متاثر کررہا ہے، وباء سے لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے، کرونا سے پسماندہ ممالک اور غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین رواں ماہ پاکستان کو کروناویکسین فراہم کردیگا، شاہ محمودقریشیانہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جارہی ہے، ترقی پذیر ممالک کو کرونا ویکسین بلاتعطل فراہم کی جائے، عالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی میں وقت درکار ہے، وباء کے تدارک میں سہولیات کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہميں لوگوں کو وباء کے ساتھ بھوک اور افلاس سے بچانا ہے، وبا سے نمٹنے کی ہماری حکمت عملی کامياب ہوئی، وباء کے خاتمے تک قرضوں کی واپسی معطل کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More