انڈیا میں پالتو کتے کے لیے جیون ساتھی کی تلاش

اردو نیوز  |  Jan 25, 2021

آن لائن جیون ساتھی کی تلاش نئی بات نہیں تاہم اس پر کتے کو دولہا بنا کر اس کے لیے دلہن ڈھونڈنا کچھ نیا ہے، کچھ ایسا ہی کیا ہے انڈیا کی ایک شہری نے، یہی وجہ ہے کہ تصویر نہ صرف دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

انڈین ویب سائٹ منگلور ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے پالتو کتے کو تیار کر کے تصویریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ’اگر کسی کو اپنی کتیا کے لیے رشتے کی تلاش ہو تو اس سے شادی کی جا سکتی ہے‘

تصویروں میں سے ایک میں کتا گلابی رنگ کی قمیض اور خاکی رنگ کی دھوتی باندھے کھڑا ہے جس کی پچھے اس کی مالکن بھی نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اسی لباس میں کتا بیٹھا ہوا ہے اور کچھ روایتی کھانوں کی ڈشز پڑی ہیں۔

اس تصویر کو بہت پسند کیا گیا اور مختلف لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جب کہ ایک خاتون نے تو رشتہ بھی پیش کر دیا۔

 خاتون نے اپنی کتیا کی تصویر کمنٹس میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہاں ہے رشتہ‘

ٹوئٹر پر ایک خاتون نے رشتے کی پیشکش کی (فوٹو: ٹوئٹر)رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 میں بھی ایسی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں لوسی نامی ایک چھوٹی کتیا سبز رنگ کی فراک پہن کر ایک جھولے میں بیٹھی تھی اور کچھ خواتین اس کے سر پر ٹیکا لگا رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More