بھارتی دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

بول نیوز  |  Jan 25, 2021

بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کے دعویداروں نے 3 خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، نعرے لگانے میں 2 نوجوان 3 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 6 موٹر سائیکل سوار افراد میٹرو اسٹیشن کے قریب پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے گئے جن میں 2 نوجوان 3 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔

نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر موصول ہونے والی شکایت پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں چند افراد پیلے رنگ کی موٹر سائیکل پر موجود تھے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More