گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی کا نیا گانا سنیں

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

اپنی منفرد آواز سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا ۔

معروف موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان کا کمپوز کردہ کلام ‘تو ہے میرا’ گزشتہ روز رلیز کردیا گیا جس میں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والی ننھی ہادیہ ہاشمی، گلوکارہ حدیقہ کیانی، گلوکارعلی طارق، فرید ایاز اور ابو محمد نے بھی کلام میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

معروف لکھاری ایس کے خالش نے یہ کلام تحریر کیا ہے، ویڈیو کی ایگزیکٹو پروڈیوسر فریحہ الطاف ہیں جبکہ ڈائریکٹر شاہزیب حسین ہیں ۔

اذان سمیع خان کہتے ہیں کہ ’تو ہے میرا ‘کلام کے ساتھ ساتھ ایمان اور امید کا پیغام ہے،اُمید کی کرن ہی وہ شہ ہے جو انسان کو اندھیروں میں روشنی کی سمت لے آتی ہے۔

واضح رہے کہ اذان سمیع خان اس سے قبل پرے ہٹ لو سمیت دیگر بلاک باسٹر پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تیس دسمبر 2020 کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 9 سالہ ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر شیئر ہونے کے بعد مداح خوش ہوئے تھے کیونکہ انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ منفر آواز کی مالک دونوں گلوکارائیں ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More