کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں کا ٹکڑا بستر کے پاس کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں اس سے صحت پر پڑنے والے 3 حیران کن اثرات

ہماری ویب  |  Mar 05, 2021

لیموں ایک ایسا پھل ہے جو ناصرف آپ کے کھانوں کے ذائقہ کو بہترین بناتا ہے بلکہ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس کا رس چہرے پر لگانے سے جلد تروتازہ ہو جاتی ہے جبکہ جن افراد کو خشکی کا مسئلہ ہوتا ہے وہ اس کا رس اپنے بالوں میں لگاتے ہیں۔

اِن سب فوائد سے تو یقیناً آپ واقف ہوں گے لیکن آج ہم لیموں کو ایک مخصوص انداز میں استعمال کرتے ہوئے کچھ فائدے بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو بھی پہلے نہیں معلوم ہوں گے۔

1 عدد لیموں پر چھری سے 4 کٹ لگا لیں، اور اسے اپنے بستر کے پاس کسی میز پر رکھ دیں۔ لیموں کی مہک ہی کئی بیماریوں کی نجات کا سبب ہوتی ہے۔

آئیں اِس کے کچھ فائدے جانتے ہیں:

٭ لیموں کے ٹکٹرے کو بستر کے پاس رکھنے سے آپ کو کبھی ذہنی دباؤ نہیں ہو گا۔ یہ آپ کے دماغ کو سکون پہنچائے گا اور اس سے ٹینشن یا کسی قسم کی انزائٹی سے آپ محفوظ رہیں گے۔

٭ کٹا ہوا لیموں بستر کے قریب رکھنے سے آپ کا جسم مختلف جراثیم سے پاک رہتا ہے۔ اس کی مہک میں وہ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اسے مختلف بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کی خوشبو کسی بھی کمرے میں مثبت انرجی پیدا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

٭ اگر آپ کو نیند نہیں آتی یا سونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے تو آپ لیموں کاٹ کر بستر کے پاس رکھیں۔ اس سے آپ کے دماغ کو سکون ملے گا اور بہتر طریقے سے سو سکیں گے۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More