لالہ بہت شکریہ! رشتے سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر شاہین آفریدی نے کیا جواب دیا ؟

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

گزشتہ 2 روز سے قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں جس حوالے سے بروز کال شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے'۔

سابق کرکٹر کی اس ٹوئٹ پر اب شاہین شاہ آفریدی کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ 'لالہ ، دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ قوم کا فخر ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More