علی گُل پیر نے خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر نیا گانا ریلیز کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی (ویب ڈیسک ):پاکستانی گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ ریلیز کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی گل پیر نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں علی گل پیر کے ہمراہ نقاب پوش خاتون کو بھی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گانے کے مخصوص الفاظ’تیرا جسم میری مرضی، چپ عورت اچھی بولنے والی گندی‘ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں جب کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی بیوی پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ گلوکار نے اپنے گانے میں گزشتہ برس متنازع بیان دینے پر پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر بھی طنز کیا ہے۔ علی گل پیر نے ٹوئٹ کی کہ تیرا جسم میری مرضی کیونکہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ کہنے کی تمہارا جسم تمہاری ملکیت ہے ۔ گلوکار نے ٹوئٹ میں عورت مارچ ، ویمن ڈے، میرا جسم میری مرضی نہیں تیرا جسم میری مرضی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ یوٹیوب پر علی گل پیر کے خصوصی گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More