ایوارڈز کو کبھی اہمیت نہیں دی: بوبی دیول

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک ):بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہےکہ انہوں نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی۔ بوبی دیول کو حال ہی میں ہندی کرائم سیریز آشرم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر بیسٹ ایکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں بوبی دیول نے کہا کہ ان کے والد دھرمیندر ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور انہیں ان کی زندگی میں ایک بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میرے والد کو لوگوں سے اس قدر پیار ملا یہی ان کا ایوارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایوارڈز اس لیے خاص ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے مداح خوش ہو جاتے ہیں، یہ مداحوں کو تحفے دینے کے مترادف ہیں جب آپ کو ان کی جانب سے پیار اور حوصلہ افزائی موصول ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ان دنوں اپنے پروجیکٹ ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں ان کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More