انتظار کی گھڑیاں ختم !کرینہ نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بےتابی سے انتظار کررہے تھے۔اب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصویر شیر کی ہے۔کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کر سکیں‘۔اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام تر خواتین کو مبارکباد دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More