شہروز سبزواری وزیراعظم سے سخت ناراض، پیغام بھی دے دیا

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی (ویب ڈیسک):پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک پیغام دیا ہے۔ اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جسے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔ شہروز سبزواری نے اپنی اسٹوری میں کہا کہ ’عمران خان ہم آپ کے سپوٹر (حمایتی) ضرور ہیں مگر حضور پاک ﷺ کے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں ہے‘۔ اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ ‘پنجاب ٹیکسٹ بُکس کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More